حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے گذشتہ روز 7 فروری کو اتراکھنڈ اسمبلی میں پیش کیے گئے یکساں سول کوڈ بل پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’اس سے ہندو کوڈ تمام مذاہب کے ماننے ولوں پر لاگو کیا جارہا ہے‘۔ انہوں نے دلیل دی کہ یہ بل ہندوؤں اور قبائلیوں کو چھوٹ دیتا ہے اور مسلمانوں کو ایک مختلف مذہب اور ثقافت کی پیروی کرنے پر مجبور کرتا ہے، جو بنیادی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی ہے۔
1. The #UttarakhandUCCBill is nothing but a Hindu Code applicable for all. Firstly, hindu undivided family has not been touched. Why? If you want a uniform law for succession and inheritance, why are Hindus kept out of it? Can a law be uniform if it doesn’t apply to majority of…
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) February 7, 2024
انہوں نے طویل ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’#UttarakhandUCCBill سب کے لیے لاگو ایک ہندو کوڈ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ سب سے پہلے، ہندو غیرمنقسم خاندان معاملہ کو نہیں چھوا گیا، کیوں؟ اگر آپ جانشینی اور وراثت کے لیے یکساں قانون چاہتے ہیں تو ہندوؤں کو اس سے باہر کیوں رکھا گیا ہے؟ کیا یہ قانون یکساں ہو سکتا ہے جب ریاست کی اکثریت پر یہ لاگو نہیں ہوتا؟
2. بیگامی، حلالہ، لیو ان ریلیشنز مباحث کا موضوع بنے ہیں لیکن کوئی نہیں پوچھتا کہ ہندو غیر منقسم خاندان کو کیوں باہر رکھا گیا ہے۔
3. کوئی نہیں پوچھ رہا ہے کہ اس کی ضرورت کیوں تھی۔ وزیراعلیٰ کے مطابق، ان کی ریاست کو سیلاب کی وجہ سے 1000 کروڑ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ 17000 ہیکٹر زرعی اراضی زیر آب آگئی اور فصلوں کو کاف نقصان ہوا ہے۔ اتراکھنڈ کی مالی حالت خستہ حالی کا شکار ہے، اس لیے دھامی اس کو پیش کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔
4. دیگر آئینی اور قانونی مسائل ہیں۔ قبائلیوں کو کیوں نکالا گیا؟ کیا یہ یکساں ہو سکتا ہے اگر ایک کمیونٹی مستثنیٰ ہو؟ اس کے بعد بنیادی حقوق کا سوال ہے۔ مجھے اپنے مذہب اور ثقافت پر عمل کرنے کا حق ہے، یہ بل مجھے ایک مختلف مذہب اور ثقافت کی پیروی کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ ہمارے مذہب میں، وراثت اور شادی مذہبی عمل کا حصہ ہیں، یہ ہمیں ایک مختلف نظام کی پیروی کرنے پر مجبور کرنا آرٹیکل 25 اور 29 کی خلاف ورزی ہے۔
5. یو سی سی آئینی مسئلہ ہے۔ سپریم کورٹ میں مودی حکومت نے کہا کہ یو سی سی کو صرف پارلیمنٹ ہی نافذ کر سکتی ہے۔ یہ بل مرکزی قوانین جیسے شریعت ایکٹ، ہندو میرج ایکٹ، ایس ایم اے، آئی ایس اے وغیرہ سے متصادم ہے۔ صدارتی منظوری کے بغیر یہ قانون کیسے کام کرے گا؟
6. ایک رضاکارانہ UCC پہلے سے ہی SMA، ISA، JJA، DVA، وغیرہ کی شکل میں موجود ہے۔ جب امبیڈکر نے خود اسے لازمی نہیں کہا تو اسے کیوں لازمی قرار دیا جارہا ہے؟‘


