حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ این آئی نے حیدرآباد کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کاروائی کی۔ آج این آئی اے نے حیدرآباد کے کچھ مقامات پر گھوں کی تلاشی لی۔ حمایت نگر اور ایل بی نگر میں واقع سماجی کارکنوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی جن پر ماؤنوازوں سے روابط رکھنے کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق این آئی اے کے اہلکار سینئر صحافی اور ویدھم میگزین کے ایڈیٹر این وینوگوپال کے گھر کی تلاشی لی۔ ویدھم میگزین کے ایڈیٹر این وینوگوپال کا مکان حمایت نگر میں ہے اور وہ وراورا راؤ کے داماد ہیں۔
دریں اثنا، قومی تحقیقاتی ایجنسی ایل بی نگر میں روی شرما کے گھر کی تلاشی لی۔ روی شرما انسانی حقوق کی تحریک کےلئے کام کرتے ہیں اور ان پر بھی ماؤنوازوں سے روابط کا الزام ہے۔


