حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کو چاقو مار کر قتل کرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن حدود میں خاندانی تنازعہ کے چلتے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا قتل کردیا۔ 40 برس کے رحیم کو اس کے چھوٹے بھائی اسماعیل نے مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا، دونوں حیدرآباد کے پرانے شہر شاستری پورم کے رہائشی ہیں۔
آج صبح اسماعیل نے خاندانی جھگڑے کے چلتے مشتعل ہو کر رحمیم پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا اور پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ فوری طور پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر رحیم کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


