نرسمہا راؤ، چودھری چرن سنگھ اور سوانی ناتھن کو بھی بھارت رتن سے نوازا جائے گا

حیدرآباد (دکن فائلز) عام طور پر ایک سال میں تین بھارت رتن ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ تاہم اس سال حکومت نے پانچ شخصیات کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور چودھری چرن سنگھ اور زرعی سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن کو ہندوستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔

قبل ازیں بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے اڈوانی اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر کو اس اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

نرسمبہا راؤ 1991 سے 1996 تک وزیر اعظم رہے جبکہ انہیں ہندوستان کی معاشی ترقی کےلئے بھی جانا جاتا ہے۔ وہیں چرن سنگھ مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے علمبردار کے طور پر مشہور ہیں۔ وہ 1979 میں مختصر طور پر وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر سوامی ناتھن، ایک مشہور سائنسدان، ہندوستان کے سبز انقلاب کے معمار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں