لوک سبھا انتخابات 2024 میں 96.88 کروڑ افراد حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے: مرکزی الیکشن کمیشن

حیدرآباد (دکن فائلز) الیکشن کمیشن نے انکشاف کیا کہ تازہ طور پر ووٹر لسٹ میں 2 کروڑ نئے ووٹرس کو شامل کیا گیا ہے جن کی عمر 18 تا 29 سال کے درمیان ہے۔ اسی طرح تازہ ترین ووٹر لسٹ میں کل ووٹرز کی تعداد 96.88 کروڑ سے زیادہ ہے۔

لوک سبھا انتخابات قریب آتے ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کیے گئے۔ سنٹرل الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ سبھا انتخابات میں تقریباً 97 کروڑ لوگ حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کو ایک اہم اعلان کیا ہے۔ ملک بھر میں 96.88 کروڑ لوگ اگلے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس الیکشن میں 18 سے 29 سال کی عمر کے 2 کروڑ نوجوان ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ پچھلے لوک سبھا انتخابات-2019 کے مقابلے رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 96.88 کروڑ ہندوستانی ووٹرس ہیں جو دنیا میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں