حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں ووٹروں کی فہرست پر خصوصی نظرثانی کے بعد تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ووٹروں پر مشتمل حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ انتخابی حکام کے مطابق تازہ ترین ووٹر لسٹ کے مطابق صنفی تناسب میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے جو ایک ماہ قبل ایک ہزار سے بڑھ کر ایک ہزار 9 ہوگیا جبکہ 18 سے 19 سال کی عمر میں یہ 754 سے بڑھ کر 791 ہوگیا۔
حتمی فہرست میں ایک کروڑ 65 لاکھ خاتون ووٹرز، ایک کروڑ 64 لاکھ مرد اور دوہزار 700 کا تعلق تیسری صنف سے ہے۔ چار لاکھ 54 ہزار ووٹروں کی عمر 80 سال سے زیادہ ہے اور معذور افراد کی تعداد تقریباً پانچ لاکھ 28 ہزار ہے۔
تلنگانہ کے چیف انتخابی افسر نے کل حتمی ووٹرلسٹ جاری کی جس کے مطابق ووٹروں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 37 ہزار 113 ہے۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ دینے کےلئے تلنگانہ کے تین کروڑ 30 لاکھ ووٹرز اہل ہوں گے۔


