حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) پر ایک سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ہی ملک میں سی اے اے کو نافذ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں نافذ سی اے اے کو لوک سبھا انتخابات سے قبل قواعد جاری ہونے کے بعد لاگو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے پر مسلمان کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور انہیں اکسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ہر بار کی طرح امیت شاہ نے ایک مرتبہ پھر وہی دہرایا کہ ’سی اے اے کا مقصد صرف ان لوگوں کو شہریت دینا ہے جو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں ظلم و ستم سہنے کے بعد ہندوستان آئے تھے۔ یہ کسی کی ہندوستانی شہریت چھیننے کے لیے نہیں ہے‘۔


