میرا ایمان ہے جس جگہ پر مسجد تھی، مسجد ہے اور مسجد رہے گی: لوک سبھا میں رام مندر مباحث کے دوران اسدالدین اویسی کی تقریر (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج لوک سبھا میں جاری رام مندر پر مباحث میں حصہ لیا اور تحریک کی مخالفت کرتے ہوئے مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران مودی حکومت سے چبھتے ہوئے سوال کئے ’حکومت کسی خاص مذہب یا برادری کی ہے یا پھر پورے ملک کی حکومت ہے؟ انہوں نے کہا کہ ملک کو مجاہدین آزادی کی طرح سیکولر لوگ چاہئے، ملک کو بابا مودی کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سیکولر ملک ہے اور میرا ماننا ہے کہ اس ملک کا کوئی مذہب نہیں ہے لیکن حکومت رام مندر کے افتتاحی تقریب سے یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ایک خاص مذہب کو دوسرے مذہب پر فوقیت حاصل ہے۔ انہوں نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ ’آپ ملک کے 17 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟‘

اسدالدین اویسی نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ میں بحثیت مسلمان میرا ایمان یہ ہے کہ بابری مسجد کل بھی تھی، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔۔۔۔ انہوں نے اس موقع پر ’بابری مسجد زندہ باد، بابری مسجد زندہ باد، ہندوستان زندہ باد، جئے ہند کے نعرے بھی لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں