شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، 25 فروری کو شب برات

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شعبان المعظم 1445 زیرنگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علما دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر حیدرآباد میں مطلع صاف تھا لیکن چاند نظر نہیں آیا و نیز اس طرح ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہونے کے باوجود کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن اعلان کرتی ہے کہ 11 فروری یکشنبہ 30 رجب المرجب ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔ آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم شعبان پیر 12 فروری کو ہوگی جبکہ 25 فروری اتوار کو شب برات منائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں