حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں بڑے پیمانے پر تحصیلداروں کے تبادلے کردیئے ہیں، اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔ آج ریونیو سکریٹری نے ریاست بھر میں 132 تحصیلداروں اور 32 ڈپٹی کلکٹروں (RDOs) کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تحصیلداروں کے بڑے پیمانہ پر تبادلے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملٹی زون-1 میں 84 اور ملٹی زون-2 میں 48 تحصیلداروں کے تبادلے کردیئے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب محکمہ ریونیو میں اتنے بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں۔


