حیدرآباد (دکن فائلز) جاسوسی کے الزام میں قطر میں قید ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ان میں سے سات 18 ماہ جیل میں رہنے کے بعد ہندوستان واپس آگئے۔ حکومت ہند نے قطر کی حراست میں رہے Dahra Global کمپنی کے آٹھ ہندوستانی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان آٹھ میں سے سات ہندوستانی ملک واپس آچکے ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ’حکومت نے کہا ہے کہ ’ہم قطر کے امیر کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں‘۔
قطر کی ایک عدالت نے اُس ملک میں جیل میں بند بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو رہا کردیا ہے۔ اِن میں سے سات اہلکار قطر میں 18 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد آج صبح بھارت پہنچ گئے۔ ہندوستان نے Dahra Global Company کے لیے کام کرنے والے اپنے آٹھ شہریوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انھیں قطر میں حراست میں لیا گیا تھا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میںاِن شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے قطر کے امیرکے فیصلے کی ستائش کی ہے۔
اِس سے پہلے ہندوستانی سفارتی مداخلت کے بعد ان کی سزائے موت کو قید میں بدل دیا گیا تھا وہ جاسوسی کے الزام اکتوبر 2022 سے قطر میں جیل میں بند تھے۔