حیدرآباد کی مشہور نمائش میں 3 دن کی توسیع

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کی مشہور صنعتی نمائش میں 3 دن کی توسیع کی گئی۔ نمائش میدان میں اب 18 فروری بروز اتوار تک عوام سیر و تفریح کےلئے آسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن سوسائٹی (AIIES) کے 83 ویں ایڈیشن، جسے نمایش کے نام سے جانا جاتا ہے جو نامپلی کے نمائش میدان میں منعقد ہوتی ہے میں اتوار 18 فروری تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی نمائش جمعرات 15 فروری کو اختتام پذیر ہونے والی تھی تاہم اب اس میں تین دن کی توسیع کردی گئی۔ یہ توسیع عوام اور تاجرین کی درخواست کے بعد سوائٹی کی جانب سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں