دہلی چلو احتجاج: دہلی جانے والے کسانوں پر آنسو گیس کے شلوں کی بارش، ہریانہ۔پنجاب سرحد پر حالات کشیدہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) پنجاب اور ہریانہ کے درمیان شمبھو بارڈر پوائنٹ پر جمع ہونے والے کسانوں پر آنسو گیس کے شل برسائے گئے۔ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں نے ’دہلی چلو‘ احتجاج کےلئے جمع ہوئے تھے جنہیں دہلی جانے سے روکنے کےلئے سیکوریٹی فورسس نے آنسو گیس کے شل برائے۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران کئ کسانوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔ آنسو گیس کے شلوں کے دھویں اور دھماکوں کی آواز کے بعد علاقہ میں سنسنی و افراتفری پھیل گئی۔ ان سب کےباوجود کسان دہلی جانے کےلئے بضد ہیں۔


کسانوں کی طرف سے اپنی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کا مطالبہ کرنے والے کسانوں نے آج ‘چلو دہلی’ کی کال دی تھی، ‘چلو دہلی’ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کسان بڑی تعداد میں پنجاب-ہریانہ کے شمبھو سرحد پر جمع ہوئے۔ پہلے تو کچھ کسان نہ جمع ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا لیکن اچانک کسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور انہیں گرفتار کرنا ممکن نہیں تھا۔ جس کے بعد انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ شیلنگ کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔ کسانوں پر آنسو گیس کے شل برسانے کا منظر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کسانوں کو دہلی کی جانب جانے سے روکنے کےلئے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ حکومت ہر حال میں کسانوں کو دہلی سے روکنا چاہتی ہے۔ قبل ازیں چندی گڑھ میں کسان لیڈروں اور دو مرکزی وزراء، وزیر زراعت ارجن منڈا اور خوراک اور صارفین کے امور کے وزیر پیوش گوئل کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں