اسمبلی کے احاطہ میں بی آر ایس ارکان کا احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے ارکان اسمبلی نے آج اسمبلی کے احاطہ میں جم کر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اسمبلی احاطہ میں ایم ایل ایز پر پابندی کیوں؟ سدی پیٹ کے رکن اسمبلی و سابق وزیر ہریش راؤ نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ انہیں اسمبلی کے اندر اور باہر بولنے سے روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اندر ان کا مائیک بند کیا جارہا اور جب وہ اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا پوائنٹ پر میڈیا سے بات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں یہاں بھی روکا جارہا ہے۔

کانگریس حکومت کے رویہ کے خلاف بی آر ایس ارکان نے اسمبلی کے احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میڈیا پوائنٹ کی طرف جاتے ہوئے انہیں پولیس اور مارشلز نے روک لیا۔ اس دوران پولیس اور بی آر ایس ارکان میں لفظی تکرار ہوئی۔ میڈیا پوائنٹ جانے سے روکنے پر بی آر ایس ارکان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاجی مظاہرہ میں کے ٹی آر، ہریش راؤ، جگدیش ریڈی، کڈیم سری ہری اور سبیتا اندرا ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں