رعایت پر ٹریفک چالان کی ادائیگی کےلئے صرف چند گھنٹے باقی، آج آخری تاریخ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں زیرالتواء ٹریفک چالان پر بھاری ڈسکاونٹ اسکیم کا آج رات 12 بجے سے قبل اختتام ہوجائے گا۔ زیر التواء ٹریفک چالان آج رات 11.59 بجے تک رعایتی اسکیم کے تحت ادا کئے جاسکتے ہیں۔ رعایت کے ساتھ پنڈنگ چالانات کی ادائیگی کےلئے اب صرف چند گھنٹے ہی باقی ہے۔ ابھی تک اگر کسی نے اپنے پنڈنگ چالان ادا نہ کئے ہوں تو وہ فوری طور پر رعایتی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آن لائن ادائیگی کرلیں۔

قبل ازیں آخری تاریخ کو دو مرتبہ بڑھایا گیا ہے جبکہ اب اس میں مزید توسیع کرنے کا امکان نہیں ہے۔ حکومت کو اس اسکیم کے تحت اب تک 147 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ ایک کروڑ 66 لاکھ زیر التواء چالان کلیئر کیے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں