حیدرآباد (دکن فائلز) پولیس نے ملک پیٹ کے اکبر باغ میں کسواہ جیولری شاپ ڈکیتی معاملہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے پاس سے 24 لاکھ روپے مالیت کے سونا اور چاندی کے زیورات ضبط کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 14 فروری کو کسواہ جیولری شاپ اکبر باغ کے مالک کے فرزند شجاع الرحمن پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے تین ڈاکوؤں نے لاکھوں روپئے کے طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئے تھے۔
ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا اور صرف 50 گھنٹوں میں تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


