حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے تلنگانہ اسمبلی میں حیدرآباد میں بڑھتے ہوئے آوارہ کتوں کے حملوں کا معاملہ اٹھایا۔ اجلاس میں انہوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں کتوں کی ایک نئی نسل نمودار ہو رہی ہے جو لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ اویسی نے کہا کہ شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں میں متعدد بچے بھی مارے گئے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو روکے۔
Addressed Concerns About #Dog Bites 🐕 In #Hyderabad Today In #Telangana #Assembly, Urging Swift Action. pic.twitter.com/0ZMW0F0GXE
— Akbaruddin Owaisi (@AkbarOwaisi_MIM) February 14, 2024


