کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس پارٹی کی سرکردہ رہنما اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی صحت ناساز ہوگئی۔ انہیں جمعہ کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پرینکا گاندھی نے خود اس بات کا انکشاف ‘X’ پر ٹوئٹ کرکے کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ طبیعت کی ناسازی کے سبب وہ اترپردیش میں بھارت جوڑو یاترا میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

واصح رہے کہ آج راہول گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیا یاترا’ اتر پردیش میں داخل ہوگئی۔

پرینکا گاندھی نے واضح کیا کہ جیسے ہی ان کی صحت بہتر ہوگی وہ یاترا میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ “میں اس موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں جب بھارت جوڑو نیا یاترا اتر پردیش میں داخل ہوگی لیکن بیماری کی وجہ سے مجھے آج اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ تمام یاتریوں کو سلام جو یاترا کے لیے چندولی-بنارس پہنچے ہیں، یوپی کانگریس کے میرے ساتھیوں اور میرے بھائیوں کو جو یاترا کی تیاری کر رہے ہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں