آندھراپردیش کے نیلور میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی

حیدرآباد (دکن فائلز) ریاست آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ ضلع کے کئی علاقوں میں برڈ فلو کی وجہ سے ہزاروں مرغیاں مرگئیں۔ اس کے ساتھ ہی، مویشی پالن محکمے کے اہلکاروں نے مری ہوئی مرغیوں کے نمونے بھوپال کے ٹیسٹنگ سینٹر کو بھیجا ہے۔ نیلور کے چٹگٹلا اور گملاڈیبا میں برڈ فلو کی وجہ سے ہزاروں مرغیاں مرگئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے برڈ فلو وبا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ٹیسٹنگ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اس تناظر میں کلکٹر نے حکم دیا کہ جس علاقے میں مرغیاں مری ہیں اس کے دس کلومیٹر کے اندر چکن کی دکانیں تین دن کے لیے بند کر دی جائیں۔ مردہ مرغیوں کو زمین میں دفن کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو برڈ فلو سے متعلق آگاہ کرنے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں