حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے سابق وزیر اور جی ایچ ایم سی کے سابق میئر نے بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے سابق میئر بی رام موہن اور سابق کابینی وزیر پی مہندر ریڈی نے جمعہ 16 فروری کو بھارت راشٹرا سمیتی کو چھوڑ دیا اور حکمراں کانگریس میں شامل ہوگئے۔
وقارآباد ضلع پریشد کی چیرمین پی سنیتا مہیندر ریڈی (مہندر ریڈی کی اہلیہ) اور چیرلاپلی ڈویژن کے کارپوریٹر بونتھو سری دیوی یادو (رام موہن کی اہلیہ) اور پروفیسر بنوت نائک بھی کانگریس میں شامل ہوگئے۔
ان کے ساتھ ناگرجنا ساگر کے بی آر ایس لیڈر کے چندر شیکھر ریڈی اور ٹالی ووڈ اسٹار اللو ارجن کے سسر نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان سبھی کو باضابطہ طور پر تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پارٹی میں خیرمقدم کیا۔
سنیتا ریڈی اور رام موہن کو لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی جانب سے ٹکٹ دیئے جانے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔


