وزیراعظم مودی کو عہدہ سے استعفیٰ دیدینا چاہیے: کانگریس رہنما شجاعت علی صوفی

حیدرآباد (پریس نوٹ) ممتاز کانگریس رہنما و معروف صحافی شجاعت علی صوفی نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابی بانڈ اسکیم کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیں۔

جمعہ کو حیدرآباد میں جاری ایک پریس بیان میں، شجاعت علی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے انتخابی بانڈز میں شفافیت کو یقینی بنانے سے متعلق دعوؤں کے باوجود، سپریم کورٹ کا اس کے برعکس مشاہدہ، اب احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فیصلہ جمہوری اقدار کو تقویت دے گا اور عوامی عطیات میں شفافیت کو دوبارہ متعارف کراتے ہوئے ہندوستان کے جمہوری فریم ورک پر عوام کا اعتماد بحال کرے گا۔ شجاعت علی نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خاتمہ کا آغاز ثابت ہوگا اور ملک میں جمہوری اصولوں کو بڑھانے میں تعاون ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں