دبئی کی جیل میں 18 سال قید رہنے والے پانچ افراد کے حیدرآباد پہنچے پر خاندان سے جذباتی ملاقات (ویڈیو وائرل)

حیدرآباد (دکن فائلز) دبئی کی جیل میں 18 سال قید رہے پانچ افراد جب حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تو خاندان سے ملاقات کے دوران وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ اس دوران ایئرپورٹ کے احاطہ میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دبئی کی جیل سے رہا پانچ افراد کا تعلق تلنگانہ کے سرسلہ ضلع سے ہیں۔ ان کی رہائی کےلئے بی آر ایس کے کارگذار صدر و سابق وزیر کے ٹی آر نے کوشش کی تھی۔ ان پانچ افراد کی شناخت ایس روی، ایس ملیش، گلیم نامپلی، ڈی لکشمن اور ایس ہنمنتھو کے طور پر کی گئی۔ انہیں ایک نیپالی شخص کی موت کے معاملہ میں دبئی کی عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم کے ٹی آر کی کوششوں کے بعد انہیں 18 سال قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دبئی کے قانون کے مطابق متوفی کا خاندان اگر معافی پر راضی ہوجائے تو ملزم کی سزا کو کم کردیاجاتا ہے۔ کے ٹی آر نے نیپالی شخص کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے 15 لاکھ روپے کی پیشکش کی اور انہیں معافی کےلئے راضی کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں