اکبر شیر اور سیتا شیرنی کا نام بدلنے کا ہائیکورٹ نے دیا حکم

حیدرآباد (دکن فائلز) ایک غیرمعمولی معاملہ میں عدالت نے جانوروں کے نام تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں اکبر نامی شیر کو سیتا نامی شیرنی کے ساتھ رکھنے پر ہندوتوا تنظیموں نے تنازعہ کھڑا کردیا تھا اور جانوروں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔ ہندو تنظیم کا کہنا تھا کہ جانوروں کے نام دیوی دیوتاؤں کے نام پر رکھنے سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

وشوا ہندو پریشد نے کولکاتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے اس معاملہ کو ہندو مذہب کی توہین قرار دیا تھا۔ عدالت نے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے اکبر شیر اور سیتا شیرنی کا نام تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شیرنی کا نام سیتا اور شیر کا نام اکبر رکھنے پر بنگال حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں