لسیہ نندیتا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

حیدرآباد (دکن فائلز) سکندرآباد کنٹونمنٹ کی رکن اسمبلی لسیہ نندیتا کی جمعہ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ گاندھی اسپتال میں نندیتا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چونکا دینے والی باتیں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نندیتا کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی، بائیں ٹانگ کی ہڈی، جبڑے کی ہڈی اور پسلیاں پوری طرح ٹوٹ چکی تھیں۔ سر پر شدید چوٹ لگنے سے نندیتا نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ حادثہ میں چھ دانت بھی ٹوٹ گئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر سیٹ بیلٹ باندھا ہوتا تو اتنا زیادہ نقصان نہیں ہوتا۔ حادثہ کے بعد ہوا کے غبارے بھی کھلے تھے تاہم حادثہ اتنا شدید تھا کہ ہوا کے غبارے بھی کام نہ آئے۔

ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دیا۔ آج شام آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ بی آر ایس سربراہ کے سی آر نے لسیہ نندیتا کے گھر جاکر لاش کا دیدار کیا اور اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں