شہید کی گئی تاریخی اخونجی مسجد میں شب برات کے موقع پر نماز پڑھنے کی اجازت دینے سے دہلی ہائیکورٹ نے انکار کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی ہائی کورٹ نے ڈی ڈی اے کی جانب سے شہید کی گئی مہرولی کی تاریخی اخونجی مسجد کے مقام پر شب برات کے موقع پر نماز پڑھنے اور قبرستان کی زیارت کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ 600 سال قدیم مسجد اخونجی مسجد میں شب برات کے موقع پر نماز پڑھنے اور قبرستان جانے کی اجازت دینے کی عرضی کو عدالت نے خارج کردیا۔

عدالت نے کہا کہ مسجد فی الحال دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قبضے میں ہے اور اس معاملے سے متعلق اہم مقدمہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ اہم کیس کی سماعت ہائی کورٹ میں 7 مارچ کو ہونے والی ہے۔ ایسی صورتحال میں اس درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ دہلی وقف بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کرکے شب برات کے موقع پر مسلمانوں کو مسجد کے مقام پر نماز ادا کرنے اور قبرستان میں قبروں کی زیارت کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں