گجرات میں 108 مزارات کو منہدم کیا گیا، بی جے پی حکومت مندروں کی حفاظت کرے گی، اسمبلی میں ریاستی وزیر داخلہ کا بیان

حیدرآباد (دکن فائلز) گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوپندر پٹیل کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے ریاست میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 108 مزارات کو منہدم کر دیا۔ انہوں نے مزار کو ’سازش کا حصہ‘ بھی قرار دیا۔ اس موقع پر سنگھوی نے عوام کو یہ بھی یقین دلایا کہ بی جے پی حکومت مندروں کی حفاظت کےلئے چوکس ہے۔

مزارات سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘سازش کے حصے’ کے طور پر سامنےآنے والے کسی بھی تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگھوی نے کہاکہ ‘امت بھائی نے جو بات بتائی تھی… انہوں نے کہا تھا کہ جمال پور میں ایک ڈیراسر کو ہٹا دیا گیا تھا۔ اب دادا (بھوپیندر پٹیل) کا بلڈوزر ریاست کے کونے کونے میں گھوم رہا ہے، تاکہ سازش کرتے ہوئے کسی مندر یا ‘دیو استھان’ کو نہ ہٹایا جا سکے۔ کوئی نہیں جانتا کہ یہ (بلڈوزر) کہاں جائے گا۔

سنگھوی نے مزید کہا کہ ‘بلڈوزر’ ایسے کسی بھی تجاوزات کو گرانے کے لیے تیار ہیں، جو ایک سازش کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں