’مسلمان صرف شریعت اور قرآن کی پیروی کریں گے، آپ قانون بناتے رہے‘ آسام میں مسلم میریج ایکٹ کی منسوخی پر ایس ٹی حسن کا سخت ردعمل

حیدرآباد (دکن فائلز) آسام حکومت کی جانب سے مسلم شادی و طلاق رجسٹریشن ایکٹ کو منسوخ کرنے کے فیصلہ کے بعد سماج وادی پارٹی رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے اعلان کیا کہ ’آپ کتنے بھی ایکٹ بناتے رہیں، مسلمان صرف قرآن کے حکم پر چلیں گے‘۔

آسام کی بی جے پی حکومت کے فیصلہ پر ایس ٹی حسن نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا مسلمانوں کو نکاح نہ کرنے کےلئے کہا جائے گا؟ اور کیا ہنوؤں سے کہا جائے گا کہ لاشوں کو جلاؤ مت؟ انہوں نے کہا کہ ہر مدہب کے اپنے عقائد ہیں، وہ ہزاروں سالوں سے اس پر عمل کرتے آرہے ہیں۔

مسلم میرج ایکٹ کی منسوخی پر ایس ٹی حسن نے کہا کہ مسلمان صرف شریعت اور قرآن کی پیروی کریں گے۔ آسام حکومت کے اقدام پر ملک بھر کے مسلمانوں میں برہمی پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں