حیدرآباد (دکن فائلز) گجرات پولیس کی جانب سے مفتی سلمان ازہری کی گرفتار کے خلاف حیدرآباد میں کانگریس رہنما عظمیٰ شاکر نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی دفتر کے سامنے بیٹھ کر مرکزی حکومت، گجرات حکومت اور پولیس کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ بعد میں پولیس نے انہیں حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
Uzma Shakir sat outside BJP Office Nampally against Narendra Modi, Mumbai Police & Gujarat Police for detening Islamic Preacher Mufti Salman Azhari under PASA Act along with Gujarat Anti Terrorist Squad, as according to them Mufti Salman had given hatered speech & was arrested pic.twitter.com/TDUlTNF2Yg
— UzmaAshai UzmaShakir (@uzma_shakir) February 24, 2024
عظمیٰ شاکر نے کہا کہ گجرات پولیس کی جانب سے جھوٹے مقدمے درج کرکے مفتی سلمان ازہری کو پھنسایا جارہا ہے۔ مولانا کو جب تمام مقدمات میں ضمانت مل گئی تو انکے خلاف غیرضروری طور پر PASA ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی اور جیل میں بند کردیا گیا۔ عطمیٰ شاکر نے گجرات پولیس کی جانب سے مفتی سلمان ازہری پر لگائے گئے تمام الزامات کو غلط بتایا۔
پولیس عظمیٰ شاکر کو عابڈس پولیس اسٹیشن منتقل کیا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔