حیدرآباد میں شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام، گھروں میں خواتین اور معصوم بچوں نے بھی خوب گڑگڑا کر دعائیں کی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فالز) ملک بھر میں شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اس حوالے سے مساجد اور کھلے مقامات پر جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ حیدرآباد میں بھی مسلمان رات بھر عبادات میں مصروف رہیں۔ مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا، وہیں بڑی تعداد میں مسلمانوں کو قبرستانوں میں مرحومین کےلئے فاتحہ خوانی کرتے دیکھا گیا۔

ماہ شعبان کی پندرھویں رات، رحمتوں اور برکتوں والی رات ہوتی ہے، اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

اس حوالے سے مساجد میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا گیا، خوب نوافل عبادات اور آپﷺ کی خدمت میں درود و سلام کے نذرانے پیش کئے گئے۔ مساجد میں بڑے پیمانہ پر جلسے منعقد کئے گئے جس میں علماء کرام اور مقررین نے شب برأت کی فضلیت بیان کی۔

شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے۔ گھروں میں خواتین اور چھوٹے معصوم بچوں نے بھی خوب عبادات کیں اور گڑگڑا کر دعائیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں