راہل گاندھی نے حجاب پر اپنا نظریہ پیش کردیا، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبات سے کانگریس رہنما کی بات چیت (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا زور و شور سے اترپردیش میں جاری ہے۔ آج یاترا علیگڑھ پہنچی۔ راہل گاندھی نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے حجاب پر اپنے نظریہ کو پیش کیا۔ انہوں نے طالبات سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’وہ مانتے ہیں کہ ’خواتین اپنی مرضی سے حجاب پہن سکتی ہیں، حجاب پہننا یا نہ پہننا خواتین کی مرضی پر چھوڑ دینا چاہئے‘۔ انہوں نے کہا کہ خواتین طئے کریں کہ انہیں کس طرح کے کپڑے پہننا ہے، اس میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے اس ملاقات کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ ویڈیو میں طالبات راہل گاندھی سے مختلف موضوعات پر گفتگو کررہی ہیں۔ اس دوران طالبات کے حجاب سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’میرا نظریہ یہ ہے کہ خاتون جو پہننا چاہتی ہے، وہ اس کے اوپر ہے۔ اگر وہ عبایا پہننا چاہتی ہے یا کچھ اور پہننا چاہتی ہے تو یہ وہ اس کا فیصلہ ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں