جیا پردا کو عدالت نے مفرور قرار دے دیا، اداکارہ کی گرفتاری کےلئے پولیس کو خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش میں عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت نے معروف اداکارہ و سیاست دان جیا پردا کو فرار قرار دیا ہے۔ 2019 میں، جیا پردا کے خلاف انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کے دو کیس عدالت میں سماعت ہیں۔ ان تحقیقات کے سلسلے میں جیا پردا کے خلاف سات غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

اس تناظر میں خصوصی عدالت کے جج شوبھت بنسل نے ضلع ایس پی کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ’مفرور جیا پردا کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے اداکارہ کو 6 مارچ سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے‘۔

واضح رہے کہ جیا پردا پہلے راجیہ سبھا اور بعد میں لوک سبھا کی رکن تھیں۔ تاہم، انہوں نے سماج وادی پارٹی چھوڑ کر 2019 میں رام پور حلقہ میں اعظم خان کے ساتھ تنازعہ کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا اور ہار گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں