ہماچل میں 40 ایم ایل اے والی کانگریس ہار گئی اور 25 ارکان اسمبلی والی بی جے پی جیت گئی!

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی نے ہماچل میں ایک بار پھر جادو کرکے دکھادیا جہاں برسراقتدار کانگریس کے 40 ایم ایل اے ہونے کے باوجود راجیہ سبھا انتخابات میں 25 ارکان اسمبلی والی بی جے پی نے تاریخی جیت حاصل کرلی ہے۔ راجیہ سبھا انتخاب میں بی جے پی کو 34 اور کانگریس کو 34 ووٹ حاصل ہوئے، جس کے بعد قرعہ کے ذریعہ بی جے پی امیدوار ہر مہاجن کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ کانگریس کے قدآور رہنما اور معروف ایڈوکیٹ ابھیشیک منوسنگھوی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہرش مہاجن نے اپنی جیت کو بی جے پی، نریندر مودی اور امیت شاہ کی جیت قرار دیا۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل ہماچل میں بی جے پی نے جس طرح راجیہ سبھا انتخاب کامیابی حاصل کی ہے اس پر اب گرما گرم بحث جاری ہے۔ کانگریس حکمرانی والی ریاست ہماچل کی واحد سیٹ پر بھی بی جے پی قبضہ کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق کانگریس کے 40 ایم ایل ایز میں سے 6 نے کراس ووٹنگ کی اور بی جے پی کے حق میں ووٹ دیئے وہیں ہماچل میں 3 آزاد امیدواروں نے بھی بی جے پی کے امیدوار کو ووٹ دیا، اس طرح بی جے پی کے حق میں 34 ووٹ آئے۔ وہیں کانگریس کے امیدوار منو سنگھوی کو بھی 34 ووٹ ملے، جس کے بعد قرعہ کے ذریعہ بی جے پی امیدوار ہرش مہاجن کو کامیاب قرار دیا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں