حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں واقع کے بی آر پارک میں واقع تاریخی پٹرول پمپ اب عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ تاریخی پٹرول پمپ نظام سرکار کا نجی پمپ تھا جہاں بادشاہ کی گاڑیوں میں پٹرول بھرا جاتا تھا۔ تاریخی پٹرول پمپ کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
#Hyderabad#Facebook user #RajusAlluri had shared info about a personal petrol pump/filling station of #Nizam of #Hyderabad for his fleet of cars, trucks & other machinery in #KBRPark, unnoticed & hidden in thick foliage!#ChiranFortPalace@syedurahman @HiHyderabad @stoppression pic.twitter.com/wyGYhWRUI0
— Muzzammil KhanⓂ️ مزمل خان (@MohdMuzzammilK) February 23, 2024
حیدرآباد کی تاریخ سے واقف لوگوں نے بتایا کہ یہ تاریخی پٹرول پمپ نظام کا پرائویٹ پٹرول پمپ تھا جبکہ اس پٹرول پمپ پر صرف نظام سرکار کی گاڑیوں میں ہی پٹرول بھرا جاتا تھا لیکن اب یہ پٹرول پمپ پارک کے اندرونی علاقہ میں آگیا ہے اور کئی دہائیوں سے یہ بند پڑا ہوا ہے۔