مودی کا 4 مارچ سے تلنگانہ کا دو روزہ دورہ

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 370 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے ہدف مقرر کیا ہے جس کے تحت تلنگانہ میں تمام 17 حلقوں پر جیت کےلئے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

تلنگانہ میں بی جے پی کی سیاسی طاقت میں اضافہ کےلئے خود وزیراعظم نریندر مودی ریاست کا دو روزہ دورہ کریں گے اور کئی ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح انجام دیں گے۔ مودی دو روزہ دورہ پر 4 مارچ کو تلنگانہ آئیں گے اور 5 مارچ کو دورہ کا اختتام ہوگا۔

دو روزہ دورہ کے دوران مودی عادل آباد اور سنگاریڈی اضلاع کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 4 مارچ کو عادل آباد ضلع کا دورہ کریں گے اور کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور عادل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 4 مارچ کی رات راج بھون حیدرآباد میں قیام کریں گے۔

اسی طرح 5 مارچ کو وہ سنگاریڈی ضلع کا دورہ کریں گے اور وہاں کئی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ 5 مارچ کی رات مودی دہلی روان ہوجائیں گے۔

مودی کے دورہ کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امیت شاہ 4 مارچ کو تلنگانہ کے دورہ پر آنے والےتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں