کشمیری صحافی آصف سلطان 2011 دنوں بعد جیل سے رہا

حیدرآباد (دکن فائلز) کشمیری صحافی آصف سلطان 27 فروری کو اتر پردیش کی جیل سے پانچ سال بعد رہا کردیا گیا۔ مکتوب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کشمیر ہائیکورٹ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ آصف سلطان کی رہائی جموں و کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کے حکم کو منسوخ کرنے کے 78 دن بعد ہوئی ہے۔

دراصل 2018 میں ‘عسکریت پسندوں کو پناہ دینے’ کے الزام میں صحافی آصف سلطان کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں پانچ سال سے زیادہ عرصہ تک جیل میں رہنا پڑا۔ اس دوران انہوں نے طویل قانونی جنگ لڑی۔ قبل ازیں عدالت کی طرف سے ضمانت منظور کیے جانے کے باوجود بھی ان کی رہائی مں تاخیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں