تلنگانہ: وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ’میگا ڈی ایس سی‘ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے اساتذہ کی بھرتی کےلئے میگا ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ آج صبح چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنی رہائش گاہ پر اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن 11,062 آسامیوں کیلئے جاری کیا گیا جس کے تحت اسکول اسسٹنٹ کی اسامیوں کے لیے 2,629 اور SGT کی 6,508 آسامیاں ہیں۔ ماہر لسانیات 727 اور پی ای ٹی کی 182 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ خصوصی زمرے میں اسکول اسسٹنٹ کی 220 اور ایس جی ٹی کی 796 آسامیاں ہیں۔

قبل ازیں بی آر ایس حکومت کی جانب سے جاری کردہ ڈی ایس سی نوٹیفکیشن کو ریونت ریڈی حکومت نے منسوخ کردیا تھا۔ گزشتہ سال 6 ستمبر کو بی آر ایس حکومت نے 5,089 آسامیوں کے لیے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم کچھ عرصہ قبل اس نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم اب ریونت ریڈی نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کل 11,062 اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جنہوں نے قبل ازیں درخواست دی ہیں انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں