حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے علاقہ مہدی پٹنم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسجد میں نماز پڑھ رہے شخص پر نامعلوم افراد نے چاقوؤں سے حملہ کردیا۔ نمستے تلنگانہ کی خبر کے مطابق آصف نگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع مراد نگر کی ایک مسجد میں ایک شخص نماز ادا کررہا تھا کہ اچانک کچھ نامعلوم افراد نے اس پر چاقوؤں سے حملہ کرکے فرار ہوگئے، جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی لوگوں نے نماز پڑھ رہے شخص پر حملہ کرنے و انتہائی ظالمانہ کاروائی قرار دیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر حملہ میں زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا۔ اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں کی شناخت کرکے فوری طور پر ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔