تحفظ مساجد و شریعت کےلئے حیدرآباد میں ’اتحاد ملت‘ کانفرنس کا 3 مارچ کو انعقاد، زعفرانی نظام تعلیم کے خلاف جدوجہد کرنے صدر شبان مشتاق ملک کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) صدر تحریک مسلم شبان کی زیرصدارت اتحاد ملت ریاستی کانفرنس 3 مارچ بروز اتوار 11 بجے دن، ایم پی گارڈن روبرو مہدی پٹنم بس ڈپو میں منعقد ہوگی۔ جس میں تحفظ مساجد، تحفظ شریعت، تحفظ مدارس و زعفرانی تعلیمی نظام کے خلاف حکمت عملی اور ریاستی سطح پر تمام جماعتوں، مسالک مکاتب فکر کے وفاق پر غور و خوص کیا جائے گا۔

صدر شبان نے اتحاد ملت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک فرقہ پرستی کا زہر مسلمانوں کے خلاف گھولا جارہا ہے اور سیاسی مفادات کےلئے آر ایس ایس و بی جے پی مذہبی نفرت پیدا کررہی ہے جس سے کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے، ایسے میں ایک موثر حکتم عملی کی ضرورت ہے۔ غلط تاریخی شواہد پیش کرتے ہوئے مساجد و دیگر مذہبی مقامات کو نشانا بنایا جارہا ہے۔

کانفرنس میں اجلاس اول تحفظ مساجد، اجلاس دو تحفظ شریعت، اجلاس سوم تحفظ مدارس اور زعفرانی تعلیم نظام کے خلاف حکمت عملی تیار کرنا، چوتھا اجلاس ریاستی سطح پر ملت کے وفاق اور حالات سے مقابلہ کرنے پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اس دوران 4 قراردادیں پیش کی جائیں گی اور ان پر مباحث ہوں گے۔

مولانا سید غلام صمدانی علی قادری انجمن قادریہ، علامہ تقی رضا عابدی شیعہ کونسل، ڈاکٹر آصف عمری جمعیت اہلحدیث، ڈاکٹر تففیق احمد وحدت اسلامی، جناب سلیم الہندی ایم پی جے (جماعت اسلامی) جناب کمال اطہر ویلفیر پارٹی و دیگر مسلم رہنما مباحث کا آغاز کریں گے۔

محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و شرعی فیصلہ بورڈ کانفرنس سے افتتاحی و اختتامی خطاب کریں گے۔ معروف قاری حافظ خالد علی خان قادری کی قراب کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوگا۔

مزید تفصیلات کےلئے موبائیل نمبر 6301057700، 9849008197 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں