لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے بی جے پی کی امیدوار مادھوی لتا کون ہیں؟

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کےلئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری ہوگئی۔ 195 امیدواروں میں 9 کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ کریمنگر سے بنڈی سنجے، نظام آباد سے اروند دھرماپوری، ظہیرآباد سے بی بی پاٹل، ملکاجگری سے ایٹالا راجندر، سکندرآباد سے جی کشن ریڈی، چیوڑلہ سے ویشویشور ریڈی، ناگر کرنول سے ای بھارت، بھونگیر سے بی نرسیا گوڑ کو اور حیدرآباد سے مادھوی لتا کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

بی جے پی نے حیدرآباد حلقہ سے ڈاکٹر مادھوی لتا کو امیدوار بنایا ہے۔ ڈاکٹر مادھوی لتا، ورینچی ہاسپٹلس کی چیرپرسن ہیں اور وہ اپنے نام کے اعلان سے قبل ہی بی جے پی کی انتخابی مہم میں سرگرم حصہ لے رہی ہیں۔ ڈاکٹر مادھوی لتا سوشل میڈیا پر بہت ایکٹیو رہتی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں حیدرآباد حلقہ سے ڈاکٹر مادھوی لتا کا مقابلہ موجودہ رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی سے ہوگا۔ قبل ازیں یہ پیش قیاسی کی جارہی تھی کہ حیدرآباد حلقہ سے راجہ سنگھ کو ٹکٹ دیا جاسکتا ہے تاہم راجہ سنگھ نے حیدرآباد سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا اور انہوں نے سکندرآباد حلقہ سے مقابلہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن بی جے پی نے انہیں نظرانداز کرتے ہوئے جی کشن ریڈی کو دوبارہ سکندرآباد حلقہ سے ٹکٹ دے دیا۔

مادھوی لتا ایک پیشہ ور بھرت ناٹیم رقاصہ بھی ہیں اور وہ این سی سی کیڈٹ بھی رہی ہیں۔مادھوی نی کو،]ے ویمن کالج سے پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کیا ہے۔ مادھوی لتا 2 اکتوبر 1988 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ مادھوی لتا نے 2018 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2019 کے آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں گنٹور ویسٹ حلقہ سے انتخاب لڑا اور بری طرح ہار گئیں، انہیں چوتھا مقام حاصل ہوا تھا۔

مادھوی لتا کی شادی ورینچی ہاسپٹلس کے بانی اور چیئرمین ایمریٹس وشوناتھ کومپیلا سے ہوئی ہے۔ ان کے تین بچے ہیں، لوپامدرا، رام کرشن پرم ہمس اور مودینی۔ تینوں بچے نہایت ہی قابل ہیں، مودینی نے فیشن ڈیزائننگ میں ماسٹرز کیا ہے جبکہ لوپامدرا اور رام کرشن پرم ہمس دونوں IITians ہیں، IIT مدراس میں زیرتعلیم ہیں۔ مادھوی لتا کی مجموعی ملکیت کا تخمینہ تقریباً ایک ملیت ڈالر بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں