اسمرتی ایرانی نے حج گائڈ 2024 کا اجراء اور حج سویدھا موبائل ایپ کا آغاز کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی نے حج سہولت ایپ کا آغاز کیا جس کے ذریعہ ضروری معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، مقدس سفر پر جانے والوں کو تربیتی ماڈیول، پرواز کی تفصیلات اور رہائش جیسی اہم خدمات تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں اسمرتی ایرانی نے حج گائڈ 2024 کا اجراء کیا اور حج سویدھا موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا۔ اقلیتی امور اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ این ڈی اے سرکار کی متعدد وزارتوں نے عازمین حج کو سفر حج میں سہولت اور آسانی فراہم کرنے کے لیے مربوط کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے برس چار ہزار سے زیادہ خواتین محرم کے بغیر خاتون LWM زمرے کے تحت حج کے لیے روانہ ہوئیں اور کامیابی کے ساتھ فریضہ حج ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اِس سال پانچ ہزار سے زیادہ خواتین نے LWM زمرے کے تحت اپنی درخواست دی ہے۔ اسمرتی ایرانی نے کہاکہ مرکزی حکومت بھارتی عازمین حج کے لیے سفر حج کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج سویدھا موبائل ایپ عازمین حج کو کسی بھی قسم کی ضرورت پڑنے پر حکام کو ان کا صحیح لوکیشن فراہم کرے گا۔ ایرانی نے مزید کہا کہ یہ ایپ عازمین حج کو ضرورت کے وقت نزدیکی صحت سہولتی مراکز کا پتہ لگانے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ ×

اپنا تبصرہ بھیجیں