رشوت ستانی معاملات میں ایم پی و ایم ایل اے کو حاصل استثنیٰ ختم، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

حیدرآباد (دکن فائلز) ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے رشوت سے متعلق مقدمات کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی 7 رکنی دستوری بنچ نے فیصلہ دیا ہے کہ ایم پی یا ایم ایم ایل اے کی جانب سے رشوت لینے پر اُنہیں تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اِس سلسلہ میں عدالت نے 1998 کے ایک فیصلہ کو کالعدم قراردیا۔

سپریم کورٹ نے آج ایم پی ، ایم ایل اے کو رشوت ستانی کے معاملہ میں دستوری تحفظ کے معاملہ کی سماعت کی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ کی قیادت میں 7 رکنی دستوری بنچ نے واضح کیا کہ ایسے معاملات میں ایم پی یا ایم ایل اے کو کوئی دستوری تحفظ حاصل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں