لوک سبھا انتخابات کےلئے 4 امیدواروں پر مشتمل بی آر ایس کی پہلی فہرست جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) سابق وزیراعلیٰ و بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ پہلی فہرست میں چار پارلیمانی حلقوں کے امیدواروں کو حتمی شکل دی گئی۔ کریم نگر کے لیے سابق ایم پی بوئن پلی ونود کمار، پیدا پلی کے لیے کوپلا ایشور، کھمم سے ناما ناگیشورا راؤ اور محبوب آباد سیٹ کے لیے ایم کویتا کا اعلان کیا گیا ہے۔

کے سی آر نے اتوار اور پیر کو چار پارلیمانی حلقوں کے رہنماؤں سے سلسلہ وار ملاقاتیں کی تھیں۔ اس موقع پر لیڈروں کے ساتھ لوک سبھا انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امیدواروں کے انتخاب پر رائے لی گئی۔ بی آر ایس نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کےلئے 4 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی۔ اس موقع پر کے سی آر نے امیدواروں کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں