حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس سربراہ کے سی آر سے آج بی ایس پی تلنگانہ کے ریاستی صدر آر ایس پروین کمار نے ملاقات کی۔ آر ایس پروین کمار، سابق وزیراعلی کی رہائش گاہ پہنچے اور کے سی آر سے ملاقات کی۔ اس دوران بی آر ایس کے اہم رہنما بھی موجود تھے۔ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل اس ملاقات سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔
ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بی آر ایس اور بی ایس پی لوک سبھا انتخابات میں ایک ساتھ لڑیں گے۔ آر ایس پروین کمار کے ناگر کرنول لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑنے کا امکان ہے۔


