حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس پارٹی کے اندرونی فیڈ بیک کے مطابق لوک سبھا انتخابات میں I.N.D.I.A بلاک کو جنوبی ہندوستان سے 130 میں سے کم از کم 100 لوک سبھا سیٹیں ملنے کی قوی امید ہے۔ پارٹی کے ممتاز رہنما و معروف صحافی شجاعت علی نے میڈیا کو جاری پریس نوٹ میں بتایا کہ بی جے پی کو کیرالہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ایک بھی حلقہ سے کامیابی نہیں ملے گی۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ کانگریس کرناٹک کو 20 اور تلنگانہ سے 14 حلقوں پر شاندار کامیابی حاصل ہوگی۔ انڈیا الائنس کو کیرالہ سے تمام 20 سیٹیں ملیں گی جبکہ تمل ناڈو میں 39 میں سے 38 سیٹیں حاصل ہوں گی۔
شجاعت علی نے مزید کہا کہ بھارت نیا یاترا کو پورے شمالی ہندوستان میں زبردست ردعمل حاصل ہورہا ہے اور راہول گاندھی کا عوام سے رابطہ انتہائی حوصلہ افزا رہا، انہوں نے ایک سروے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں وزیراعظم کے عہدے کے لیے پہلی پسند راہول گاندھی کو 51 فیصد ووٹوں ملے جبکہ نریندر مودی کو صرف 38 فیصد لوگوں نے پسند کیا۔


