بڑی خبر: محمد شامی کے بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان، مغربی بنگال سے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرنے کی پیش قیاسی

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان کے اسٹار گیند باز محمد شامی نے گزشتہ سال کے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار مظاہرہ کرکے ملک بھر میں شہرت حاصل کرلی ہے۔ تاہم شامی ایک میچ کے دوران زخمی ہو گئے، فی الحال پیر کی سرجری کے بعد وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

محمد شامی سے متعلق ایک چونکادینے والی خبر وائرل ہے، جس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ بہت جلد سیاسی میدان میں قدم رکھیں گے۔ اس بات کی پیش قیاسی کی جارہی ہے کہ محمد شامی بہت جلد بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے اور انہیں مغربی بنگال کے بشیر ہاٹ حلقہ سے لوک سبھا کا ٹکٹ دیا جائے گا۔

کہا جارہا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں نے اس سلسلہ میں محمد شامی سے بات کی تاہم شامی نے اس پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مغربی بنگال سے اسٹار کرکٹر محمد شامی کو ٹکٹ دینے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔ شامی رانجی ٹرافی میں بنگال کی نمائندگی کرتے ہیں اور ریاست کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہتے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کو ایک اذرائع نے بتایا کہ بی جے پی قیادت اس تجویز پر شامی سے بات کی ہے تاہم کرکٹر نے ابھی اس سلسلہ میں کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق بی جے پی کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ شامی کو مغربی بنگال میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدوار کے طور پر تجویز کیا گیا، اس بارے میں بات چیت مثبت رہی۔ بی جے پی کے ذرائع کے مطابق شامی کو سیاسی میدان میں اتارنے سے پارٹی کو بنگال میں اقلیتی اکثریتی حلقوں میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں