راجستھان میں شیوراتری جلوس کے دوران برقی شاک لگنے سے 14 بچے جھلس گئے، دو کی حالت نازک

حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان کے کوٹا میں مہاشیو راتری کے جلوس کے دوران برقی شاک لگنے سے 14 بچے جھلس گئے۔ وزیر صحت کے مطابق ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ برقی شاک لگنے کے بعد بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ہسپتال میں متعدد بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ حادثہ میں دو بچے شدید زخمی ہیں جن میں سے ایک 100 فیصد جھلس چکا ہے۔ متاثرہ بچوں کے بہتر علاج کےلئے حکومت نے ہدایت دی ہے۔ وہیں معاملہ کی تحقیقات کےلئے بھی کہا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بجلی کے جھٹکے کی وجہ ایک ہائی ٹینشن اوور ہیڈ پاور لائن ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں