آر ٹی سی ملازمین کو تلنگانہ حکومت کی خوشخبری

تلنگانہ حکومت نے آر ٹی سی ملازمین کو خوشخبری سنائی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ ملازمین کو 21 فیصد فٹمنٹ دیا جائے گا۔ آج بس بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ نئی فٹمنٹ یکم جون سے لاگو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ فیصلے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2017 میں حکومت نے 16 فیصد پی آر سی دیا تھاتاہم بعد میں دوبارہ کبھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے اس بار 21 فیصد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے PRC کی وجہ سے محکمہ پر ماہانہ 35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور ہر سال یہ 418 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگا۔ اس فیصلے سے تلنگانہ آر ٹی سی کے 53 ہزار سے زائد ملازمین کو فائدہ ہوگ

اپنا تبصرہ بھیجیں