بڑی خبر: ملک میں متنازعہ قانون سی اے اے نافذ

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی حکومت نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پورے ملک میں آج شام متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کردیا۔ حکومت نے متنازعہ سی اے اے سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ متنازعہ سی اے اے مذہب کی بنیاد پر ہندوستانی شہریت دیتا ہے اسی لئے ملک بھر میں مسلمانوں کےلئے اس کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

شہریت ترمیمی قانون 2019 سے متعلق رہنمایانہ خطوط کو مرکزی وزیر داخلہ نے جاری کردیا ہے۔ اس طرح آج سے ملک بھر میں سی اے اے قانون نافذ العمل ہوگیا ہے۔ اس قانون کےمطابق 31 دسمبر 2014 سے پہلے بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان سے ہندوستان آنے والے ہندو ، جین، سکھ ، عیسائی، بدھسٹ اور پارسیوں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔

سی اے اے کے ذریعہ تمام مسلمانوں کو چھوڑ کر تمام مذاہب کے ماننے والوں کو شہریت دی جائے گی جو پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے یہاں ملک میں آئے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں