آسام میں متنازعہ قانون سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے

حیدرآباد (دکن فائلز) آسام میں اپوزیشن کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا اور کانگریس کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران ایکٹ سے متعلق کاپیاں نذرآتش کیں۔ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کے خلاف منگل کو آسام میں احتجاج پھوٹ پڑا اور ریاست بھر میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ کے پتلے اور قانون کی کاپیاں نذر آتش کرکے احتجاج درج کرایا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسوم جاتیاتابادی یوبا چھاترا پریشد (اے جے وائی سی پی) نے لکھیم پور میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے پتلے جلائے تو کانگریس کارکنوں نے بھی سی اے اے کے نفاذ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریس کارکنوں نے آسام اسمبلی میں قائد حزب اختلاف دیببرتا سائکیا کی قیادت میں گوہاٹی میں ریاستی صدر دفتر راجیو بھون کے سامنے احتجاج کیا اور ایکٹ کی کاپیاں نذر آتش کیں۔

اطلاعات کے مطابق ریاست بھر کے کالجوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور طلبا نےسی اے اے کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا۔ آسام میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے متنازعہ قانون سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاج کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں