متنازعہ قانون سی اے اے کے خلاف مسم لیگ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں متنازعہ قانون شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کو نافذ کرنے کے بعد ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی۔ کیرالہ کی انڈین یونین مسلم لیگ نے ایکٹ کے نفاذ پر روک لگانے کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عدالت میں دائر کی گئی عرضی میں نشاندہی کی گئی کہ سی اے اے مذہب کی بنیاد پر شہریت دیتا ہے اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ بنیادی طور پر غیرآئینی ہے۔

واضح رہے کہ چار سال قبل منظور ہوئے سی اے اے کو مرکز کی مودی حکومت نے گذشتہ روز ملک بھر میں نافذ کردیا جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں اس متنازعہ قانون کو لیکر احتجاج کیا جارہا ہے اور ملک بھر کے مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں